پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اچھا سمجھیں یا برا، انہیں کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ 8 فروری کے انتخابات میں زر اور زور کی طاقت سے عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا، قومی اسمبلی میں ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کی حمایت سے آئین کی دھجیاں اڑائیں، اس ترمیم پر چھوٹے صوبوں کے بھی تحفظات تھے، ایک، ایک ووٹ خریدنے کے لیے 70، 70 کروڑ روپے کہاں سے آئے،اگر کوئی اپنی بندوق یا بھاری ہتھیاروں سے ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے تو ہمیں یہ قبول نہیں ،سب ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو پاکستان بحرانوں سے نکل سکتا ہے،کروڑوں پاکستانیوں کو ڈرانے کی سازش یا کوشش نہیں کی جا سکتی، ہم قطعی قبول نہیں کریں گے،احتجاج کے دوران جو کچھ ہوا، جس انداز میں تشدد ہوا قابل مذمت ہے، ہزاروں کارکن احتجاج میں ڈی چوک پہنچے تھے،کیا ضرورت پڑی تھی تشدد کی، پاکستان بحران میں ہے، خطے کے امن کو خطرہ ہے، ہمیں یہ ملک اور اس ملک کی سالمیت عزیز ہے،ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ایف آئی آر وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی پولیس اسلام آباد کے خلاف درج کی جائے،اب بھی وقت ہے شہدا کے خاندانوں سے معافی مانگی جائے اور چیف جسٹس سوموٹو ایکشن ليكر کارروائی کریں۔
احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسند کھل کر بول پڑے،سب بتا دیا
احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں
پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں
مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار
شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ
مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان