ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد بھی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل

احمدی نژاد کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے اختیارات پر اعتراض اٹھایا گیا تھا
0
114
iran

تہران: ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد بھی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہوئے انہوں نے ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد 28 جون کو شیڈول صدارتی انتخاب کے لیے اپنا نام رجسٹر کروالیا ہے۔

باغی ٹی وی :ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ سابق سخت گیر صدر محمود احمدی نژاد نے بھی صدارتی انتخاب کے لیے رجسٹریشن کروالیا ہے،صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی اور کونسل کی جانب سے احمدی نژاد کا نام روکا بھی جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے سابق رکن احمدی نژاد پہلی مرتبہ 2005 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے اور 2013 میں اپنی مدت پوری کرکے سبکدوش ہوگئے تھےبعد ازاں 2017 میں انہیں کونسل کی جانب سے روکا گیا تھا اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدارتی دوڑ میں شامل ہونا نہ تو ان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اس میں ملک کا مفاد ہے،تاہم گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد محمود احمدی نژاد رواں ماہ کے آخر میں شیڈول صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دیدی

احمدی نژاد کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے اختیارات پر اعتراض اٹھایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں اختلافات سامنے آگئے تھے اور 2018 میں احمدی نژاد نےسپریم لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے آزاد انتخابات کا مطالبہ کیا تھا،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2009 میں احمدی نژاد کے دوبارہ انتخاب کے بعد ملک میں احتجاج برپا ہونے کے باوجود ان کی حمایت کی تھی حالانکہ اس احتجاج کے دوران درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں گرفتار ہوگئے تھے۔

اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لُوٹ لیا

محمود احمدی نژاد کے علاوہ سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی بھی رجسٹر ہونے والے امیدواروں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ مرکزی بینک کے سابق گورنر عبدالناصر ہمتی بھی صدارتی امیدوار ہیں۔

Leave a reply