قصور
نواحی گاؤں چھوٹا شیخ پورہ میں محنت کش کی جھگی کو آگ لگ گئی،دونوں کم سن بچے جھلس کر جانبحق،پورے علاقے میں سوگ
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں چھوٹا شیخ پورہ میں محنت کش محمد رفیق اور اس کی بیوی کھیتوں میں گندم کی کٹائی کیلئے گئے ہوئے تھے کہ ان کے گھر کیساتھ بنی جھگی میں اس کے دونوں بیٹے علی حمزہ اور احمد موجود تھے
بھانسوں سے بنی جھگی میں بچے کھیل رہے تھے کہ جھگی کو اچانک آگ لگ گئی اور آگ نے پوری جھگی کو اپنی لپٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں محنت کش محمد رفیق کے دونوں کم عمر بیٹے علی حمزہ اور احمد شدید جھلس کر جانبحق ہو گئے
بچوں کی ہلاکت پر پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے اور اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ محنت کش کے ساتھ تعزیت کرنے کے ساتھ اس کی مالی مدد بھی کی جائے تاکہ وہ اپنا کھویا ہوا گھر دوبارہ بنا سکے اور غم کی اس گھڑی میں حکومتی سہارے کو اللہ کے بعد اپنی مدد جانے








