وفاق سے سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

گزشتہ چھ ماہ کے دوران گرین لائن بی آر ٹی کی یومیہ رائیڈرشپ 52 ہزار سے بڑھ کر 72 ہزار تک پہنچ گئی،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی 15ویں بورڈ اجلاس ہوا.گرین لائن بی آر ٹی کی رائیڈرشپ کو روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں تک پہنچانے کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا،اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو اور دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں ایم ڈی ایس ایم ٹی اے نے ادارے کی کارکردگی، شہری ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی ،ایس ایم ٹی اے بورڈ کی جانب سے 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پورٹ فولیو کی توثیق، فی الفور تکمیل کے احکامات دیئے گئے،گرین اور اورنج لائن بس منصوبوں کے پراپرٹی مینجمنٹ کے لیے نان فیئر ریونیو فرم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاق سے گرین لائن کی حوالگی کے بعد سندھ حکومت نے اس نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے، جس کا نتیجہ رائیڈرشپ میں مسلسل اضافے کی صورت میں سامنے آیا، گرین لائن اور اورنج لائن کو آپس میں منسلک کرنے سے عوام کو سہولت میسر آئی ہے اور روزمرہ کے سفر میں بہتری آئی ہے، ہم نان فیئر ریونیو ماڈلز کو بروئے کار لا کر ان منصوبوں کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،سندھ حکومت شہریوں کو جدید، معیاری اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، سندھ حکومت شہری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے،

Shares: