ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی فہرست سے نکلوانے کی درخواست،نوٹس جاری

mahrang

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی نام سفری پابندی کی فہرست سے نکلوانے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے مجاز افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی،ماہ رنگ بلوچ اپنے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتہ تک ملتوی کر دی،ماہرنگ بلوچ کا نام سفری پابندی سے ہٹانے کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وکیل ایمان مزاری کیساتھ ماہ رنگ بلوچ بھی روسٹرم پر پہنچیں،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہوئے اور کہا انھیں کہیں واپس بیٹھ جائیں، اپنی کلائنٹ کو کہیں کہ نشست پر تشریف رکھیں، میں وکلا کے علاوہ کسی کو بھی یہاں کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دیتا،ایمان مزاری نے کہا انھوں نے کچھ نہیں بولنا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ کو روسٹرم سے ہٹا دیا.

اسلام آبا د ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ماہ رنگ بلوچ کی وکیل ایمان مزاری سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی درخواست میں آئی ایس آئی کو کیوں فریق بنا دیا ہے؟ وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ نو فلائی لسٹ کو ایجنسیز بھی دیکھتی ہیں، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نہیں، ایسا نہیں ہے، آپ نے ایسے ہی اُنہیں فریق بنا دیا ہے،

دہشتگردوں کی سہولت کار،ملک دشمنوں کی ایجنٹ،ماہ رنگ بلوچ پر مقدمہ درج

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Comments are closed.