سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں، فیصل واوڈا

اگر میں غلط نہ ہوا تو گردن کٹا دوں گا لیکن معافی نہیں مانگوں گا
0
166
faisal vawda

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے ابھی تک عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا ، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے،مجھے سنگل آؤٹ کیا گیا ہے مگر مجھےاس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میرے علاوہ گورنر سندھ، طلال چودھری ، وزیر اطلاعات اور مصطفیٰ کمال نے بھی بات کی ہے –

میں نے کہا تھا کہ آپ ثبوت دے دیں ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے ، اگر ریکارڈ اورثبوت نہیں ہیں تو وہ محض صرف الزامات ہی ہیں، سستی روٹی پر اسٹے آرڈر ، چھٹی والے دن حکومت گرا دی جاتی ہے ، کیا یہ میرا گنا ہ ہے –

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس،سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کسی نے کہا ہے میں پراکسی ہوں تو پھر انہیں ثابت کرنا ہو گا ، میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا ، کیا سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں –

میں نے کہا تھا کہ اگر مجھے عزت دی جائے گی تو میں ڈبل عزت دوں گا ،لیکن اگر میرے ساتھ بدمعاشی کریں گے تو میں ڈبل کروں گا میر ی پگڑی اچھالی گئی تو میں اس کی پگڑیوں کا فٹبال بنا دوں گا، میں نے کہا اگر سوشل میڈیا کمپین پر نوٹس لیں گے تو میں ساتھ ہوں۔

پاکستان کی کوئی پگڑی اُچھالے گا ہم اس پگڑی کا فٹ بال بنائیں گے،فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے کہا کہ میری مرحوم والدہ کےخلاف کمپین چلائی گئی مگر کوئی نہیں بولا ، مجھے دو مرتبہ اس پر سزا دی گئی جو میں نے گناہ ہی نہیں کیا تھا ، میرا ایک بات کرنے کا لہجہ ہے مگر میں نے کسی کو گالی نہیں دی ، اگر میں غلطی پر ہوا سب کے سامنے کسی سے بھی معافی مانگ لوں گا اور اگر میں غلط نہ ہوا تو گردن کٹا دوں گا لیکن معافی نہیں مانگوں گا،بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی ، نسلہ ٹاور گرایا گیا ، آصف زرداری کو 14سال سزا دی گئی ، اس جج کا کیا ہوا ، ثابت کریں میں کسی کی پراکسی ہوں ۔

علی امین اور پیسکو چیف کاصوبے میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے …

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی گزشتہ روز عدلیہ سے متعلق کی جانے والی دھواں دھار پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصل واوڈا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل کرے گا۔ جس کے لیے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردئیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بینچ میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر شامل ہوں گے۔

غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

Leave a reply