سائفر: میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے،عارف علوی

0
32

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے سب لوگوں کوبٹھاکرڈائیلاگ کراؤں اور میری کوششوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ خاموشی اختیارکروں۔

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جب بھی ڈائیلاگ کرنا چھوڑا ہے تو حالات خراب ہو جاتے ہیں، ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستانی سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

عارف علوی نے کہا کہ دومعاملات ہی ٹیبل پرہیں ایک معیشت اور دوسرے انتخابات، میں بروکرنہیں ہوں مگرچاہتا ہوں لوگوں کوبٹھاکربات کرواؤں اور کوشش ہے معیشت پرکوئی انڈراسٹینڈنگ ہوجائے، عمران خان بھلے چوروں کے ساتھ چوری پربات کرنے نہ بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں طرف جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ حق پر ہیں، پاکستان میں اس وقت حالات بہت سنجیدہ ہو چکے ہیں، بطور صدر کوشش کر سکتا ہوں کہ دوریاں پیدا نہ ہوں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت ہٹائی گئی تو عمران خان فرسٹریٹ ہوگئے، اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا مجھ سے مشورہ ہوتا تو میں مختلف مشورہ بھی دے سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا آئین میں کردار واضح ہے، لفظ نیوٹرل پربات نہیں کرنا چاہتا، فوج کونیوٹرل ہونا چاہیے جبکہ عمران خان اپنی باتوں کا جواب خود دیں گے۔

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقہ کے مطابق ہوگی، نئے آرمی چیف کا نام مشاورت کے بعد آئے تو زیادہ اچھا ہے، مشاورت وسیع ہوتاکہ اتفاق رائے ہوسکے ماضی میں بھی اپوزیشن کے ساتھ آرمی چیف کی تقرری پرمشاورت ہوئی ہے، کیا آئین میں لکھا ہے کہ مشاورت صرف حکومت کرے گی؟ آرمی چیف کی توسیع کے وقت بھی مشاورت ہوئی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سائفر کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے، میں نے خط چیف جسٹس کو اس لیے بھیجا ہے کہ میرے شکوک و شبہات ہیں اور بہتر ہو گا اس معاملے پر واقعاتی شہادتیں لے لی جائیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی کشتیاں جلا کر عوام کے پاس گئے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ لیکس کا بازارگرم ہے،پرائیوسی کا زمانہ ختم ہوگیا ہے-

دوسری جانب صدر عارف علوی نے مبینہ امریکی سازش پر ذرائع ابلاغ میں ان خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق عارف علوی کے بیان کومکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ صدر عارف علوی کے مطابق تقسیم شدہ ماحول میں اس طرح کا عمل مزید تقیسم کا باعث بنے گا

Leave a reply