میں اتنی خوبصورت نہیں جتنی کیمرے میں نظر آتی ہوں اقراعزیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ وہ اصل میں اتنی خوبصورت نہیں ہیں جتنی وہ کیمرے میں نظرآتی ہیں۔

باغی ٹی وی :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت کم وقت میں اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ اقرا عزیز کی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے-

اقرا عزیز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں سیٹ پر موجود تیار بیٹھی ہیں اور اُن کا کوئی دوست ویڈیو بنا رہا ہے۔

اقرا ءعزیز اس ویڈیو میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں، اقرا عزیز کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ کیمرے میں زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ وہ اصل میں اتنی خوبصورت نہیں ہیں جس پر اقراعزیز کا دوست اُنہیں بتا رہا ہے کہ بالجکل صحیح جگہ پر ہے جو جیسا ہوتا ہے وہ کیمرے میں ویسا ہی نظر آ تا ہے۔

عدنان صدیقی نے سال 2020 کو بہترین سال قرار دیا

اقرا عزیز اپنی ہی ویڈیو سے کافی متاثر نظر آ رہی ہیں اور اپنے دوست سے کہہ رہی ہیں ہے کہ یہ سارے شاٹس وی لاگ میں آنے چاہیئے جب میں وی لاگ دیکھوں نا تو میں پیاری لگوں-

اقرا عزیز کی یہ باتیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کی رہی ہیں 22 گھنٹے قبل شئیر کی گئی وائرل ہوتی اس ویڈیو پر اب تک 94 ہزار سے زائد لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

مسلسل 3 ایوارڈ :بیگم اقرا عزیز ایسی ہیٹ ٹرک تو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی نہیں…

Comments are closed.