میں نے کہا تھا الیکشن والے حلقے میں جدید ہتھیاروں کے ساتھ جائیں؟ وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے اظہار لا تعلقی کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کیا میں نے کہا تھا الیکشن والے حلقے میں جدید ہتھیاروں کے ساتھ جائیں،گرفتار کرنے یا چھوڑنے کا حکم میں نہیں دیتا، لوگوں کو چھرے لگے تو پولیس کا کارروائی کرنا بنتا تھا وزیراعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کو مشورہ دیا کہ وہ سوچ سمجھ کر سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دیں خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مرتضیٰ بھٹو کی طرح کل مجھے قتل کرانے کی سازش کی تھی۔