پاکستانی نوجوان لڑکے نے شادی اینورسری پر اپنی اہلیہ کے لئے بطور تحفہ چاند کا ایک ٹکڑا خرید لیا-
باغی ٹی وی : یہ جملہ تو عام لوگ اپنی محبوبہ سے محبت کے اظہار میں بولتے ہیں کہ میں تمہارے لیے چاند توڑ کر لے آؤں گا‘ لیکن یہاں تو پاکستانی لڑکے نے اس جملے کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ صہیب احمد کی چھ ماہ قبل ہی 26 سالہ مدیحہ سے شادی ہوئی ہے اور چونکہ 6 ماہ بعد اُن کی شادی کو ایک سال مکمل ہوجائے گا تو اُنہوں نے اُس خاص دن پر اپنی اہلیہ کو دینے کے لیے تحفہ پہلے ہی خرید لیا ہے۔
صہیب احمد نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک کمپنی کے ذریعے اپنی اہلیہ مدیحہ کے لیے چاند کے ایک ایکڑ حصّے کی ملکیت حاصل کی ہے جس کی قیمت 45 ڈالرز ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اُن کی اس بات کو جھوٹ اور من گھڑت سمجھ رہے ہوں گے لیکن اُن کے پاس اپنی چاند پر زمین کے کاغذات بھی ہیں۔
اہلیہ کے لیے چاند پر زمین خریدنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے جس پر صارفین اپنا ردعمل بھی دیتے نظر آرہے ہیں۔
حبیبہ نامی ٹوئٹر صارف نے صہیب احمد اور اُن کی اہلیہ مدیحہ کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کہ پاکستانی لڑکے شعیب احمد نے اہلیہ مدیحہ کے لیے چاند پر ایک ایکڑ زمین خرید لی ہے کیا واقعی میں یہ سچ ہے؟
Pakistani Man Sohaib Ahmed has Bought One Acre land on the Moon for his Wife Madiha as a Wedding Gift. Yar Seriously?🥺❤️ pic.twitter.com/rorWD0ii4L
— H A B E B A (@k_abjaoO) September 20, 2020
حبیبہ نامی صارف کی اس پوسٹ پر صارفین حیرانگی اور مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے جھوٹی خبر قرار دے رہے ہیں-
@BajwaAwais mera chand … 😳😳🌚🌚
Chand chand na raha 😭😭— 🍂 (@Bubbletrouble0) September 20, 2020
Acha ye property dealer kon ha chand ka ma bhi kharedna chahta ho🤣
— saeed khan( 12 sep MISHAL’S BDAY 🎂) (@saeedkit92) September 20, 2020
Aisa to ni hota, fake news lag rahi. Moon pe land kon khareed skta 🙄
— Zain Shabir 🇵🇰 (@zainshabir00) September 20, 2020
واضح رہے کہ آج کل چاند پرزمین کی ملکیت حاصل کرنا عام ہوتا جا رہا ہے اس سے قبل رواں سال خودکشی کرکے اپنے جان لینے والے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی چاند کا ایک حصہ اپنے نام کرایا تھا جبکہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی چاند پر اپنی ملکیت حاصل کر چکے ہیں۔