پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے فنکار جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کیوں کریں؟ وہ ان کے رشتہ دار تو نہیں ہیں؟
باغی ٹی وی : شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد جاوید جیتن گُنیر نے مداحوں کو انسٹاگرام پر پاکستان پہنچنے کی اطلاع دی تھی۔
تُرک اداکار کے پاکستان پہنچنے کے بعد ارمینہ خان سے سوشل میڈیا صارف نے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کرنے کا سوال پوچھا۔
ارمینہ خان نے جواب میں اسے ترک اداکار کا مداح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا اچھا وقت گزاریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں؟ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ؟
اس پر ایک صارف نے ارمینہ خان کو یاسر حسین سے تشبیہ دی تو ان کا کہنا تھا کہ واقعی؟ اگر آپ مجھے دوسرے اداکار کے نسبت میری بے عزتی کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے میری کبھی عزت ہی نہیں کی۔
ارمینہ خان نے کہا کہ جا کر اپنا کام کرو آئندہ مجھے مت دھمکانا میں یہاں اپنے مداحوں کے لیے ہوں آپ جیسے بے عزت اور موسمی لوگوں لیے نہیں ہوں۔