میں عدالت میں پیش ہوا لیکن شرم محسوس کر رہا ہوں،وکیل، عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

0
58
islamabad high court

میں عدالت میں پیش ہوا لیکن شرم محسوس کر رہا ہوں،وکیل، عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں وکلاء کے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے کا تذکرہ ہوا ہے

میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ میں عدالت میں پیش ہوا ہوں لیکن شرم محسوس کر رہا ہوں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں شرمندہ ہو رہے ہیں یہ اسکا عکس ہے جو ہم بن چکے ہیں، جہمیں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم کیا بن چکے ہیں،یہ کسی شخص کی انفرادی نہیں بلکہ عہدے کی عزت ہوتی ہے،
@MumtaazAwan

اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند،وکلاء نے مذاکرات میں کیے بڑے مطالبات

وکلاء احتجاج،ڈی سی آفس بند،جسٹس محسن اختر کیانی کی وکلاء کو مذاکرات کی دعوت

گملوں کا کیا قصور تھا ،100وکلا نے حملہ کیا لیکن بدنامی سب کی ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ

جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ آج یہاں کوئی اور ہے کل کوئی اور ہو گا لیکن ادارے موجود رہیں گے، چاہے جج ہو یا وکیل ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینے کی ضرورت ہے،

وقاص ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، جو چیف جسٹس ہمارے ساتھ شفقت کرتے ہیں ان کے گریبان پر جا کر ہاتھ ڈالا،ہمارے معاشرے میں عزت اب ختم ہو چکی ہے،

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات تو پنجاب میں گوجرانوالہ اور لاہور وغیرہ میں ہوا کرتے تھے، اس میں کوئی شک نہیں کہ عزت ذلت اللہ کی طرف سے ہے، وقاص ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے پورے ملک میں وکلاء پر تُھو تُھو ہو رہی ہے،جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں چھٹی پر تھا مجھے پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں سے کالیں آئیں،

Leave a reply