میں نہیں مانتا،سیکریٹری صحت پنجاب کے احکامات کو ڈی جی ہیلتھ نے ہوا میں اڑا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ تازہ مراسلے پر تاحال عمل نہ ہوسکا-
محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں تمام سرکاری و نجی دفاتر کے 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں-
سیکریٹری صحت پنجاب کے جاری کردہ مراسلے پر تاحال عمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے-سیکرٹری صحت کے تازہ مراسلے کو ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے ہوا میں اڑا دیا- ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں تاحال نوٹیفکیشن پر عمل نہ ہوسکا اور عملے کو 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے-
محکمہ صحت پورے پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کردار ادا کررہا ہے -مگر چراغ تلے اندھیرہ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا ادارہ اس حوالے سے بالکل عمل نہیں کررہا ہے-جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہوسکتا ہے-
باوثوق زرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں ایس او پیز پر بھی عمل نہیں ہوپا رہا ہے پنجاب بھر سے آنے والے مختلف افراد صورتحال دیکھ کر تشویش کا اظہار کررہے ہیں -اگر ایس او پیز اور محکمہ صحت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو یہاں کورونا وائرس پھیلنے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں-