میں ایک فائٹر ہوں، ہار نہیں مانوں گا،پی ٹی وی کی جانب سے لیگل نوٹس پر شعیب اختر کی وکیل کو ہدایات
سرکاری ٹی وی نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو 10 کروڑ 33 لاکھ کا لیگل نوٹس بھیج دیا
شعیب اختر کو 3 سیلریاں واپس کرنے کا بھی کہا گیا ہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے کنٹریکٹ کیا اور پروگرام نہیں کیا،کنٹریکٹ مکمل کو نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کریں،آپ کے ایکٹ اور کنڈکٹ کی وجہ سے سرکاری ٹی وی بہت بڑا مالیاتی نقصان ہوا، ادارے کی ساخ اور سپانسرشپ بری طرح مجروح ہوئی،آپ نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیے جسکی وجہ سے ادارے شرمندگی کا سامنا کر پڑ رہا ہے، آپ نے دارہ، پروگرام چھوڑنے کا آگاہ نہیں کیا، ایگریمنٹ کے دوران بھارتی چینل پر پروگرام ریکارڈ کروایا، آپ کے اس عمل سے ادارے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،
شعیب اختر کی جانب سے پی ٹی وی کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وکیل شعیب اختر سلمان نیازی کا کہنا ہے کہ لیگل نوٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے جلد جواب دیں گے، شعیب اختر نے اپنی لیگل ٹیم کو لیگل نوٹس کا جواب تیار کرنے کی ہدایت کر دی، رواں ہفتے پی ٹی وی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوایا جائے گا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی قومی کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی کا نوٹس دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اب انہوں نے مجھے ریکوری نوٹس بھیجا ہے میں ایک فائٹر ہوں اور ہار نہیں مانوں گا میرے وکیل اس مسئلے کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے
26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔شعیب اختر نے معاملےکو رفع دفع کرنےکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر نہ صرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے استعفی بھی دے دیا ۔