بشریٰ بی بی کا سخت مؤقف ،عمران خان نے بھی حمایت کر دی، بولے، میں تو جیل میں ہوں، اب فیصلے بشریٰ بی بی کریں گے، جو فیصلہ بشریٰ کا ہو گا، پارٹی اس پر عمل کرے، عمران خان کا پیغام لے کر اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف روانہ ہوئے اور کہا کہ احتجاج ملتوی نہیں ہو گا،جاری رہے گا

پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ اسلام آباد کے قریب ہے، اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو چکا تا ہم ابھی شہر سے دور ہے، 26 نمبر چونگی پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، علی امین گنڈا پور قافلے کی قیادت کرتے روانہ ہوئے تو راستے میں بشریٰ بی بی نے قافلے کی کمان سنبھال لی،بشریٰ بی بی نے کارکنان سے خطاب بھی کیا اور ویڈیو پیغام بھی جاری کیا،احتجاج کے حوالہ سے مشاورت کے لئے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی، عمران خان سے ملاقات کا آج دن بھی نہیں تھا اسکے باوجود ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب اور سندھ کے عوام نے ان کی "فائنل کال” پر توقع کے برعکس کوئی خاطر خواہ ردعمل نہیں دیا۔ اس اطلاع کے بعد عمران خان شدید پریشانی کا شکار ہوگئے،عمران خان کو بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کی قیادت سنبھال لی ہے اور اب وہی فیصلے کر رہی ہیں، جس پرباخبر ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ "اب فیصلے بشریٰ بی بی ہی کریں گے، میں نے کئی بار احتجاج کا کہا لیکن کسی نے نہیں کیا، بشریٰ کے فیصلوں پر سب کو عمل کرنا ہو گا”. بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو بتایا کہ بشریٰ بی بی نے کارکنان سے خطاب بھی کیا ہے جس پر عمران خان مسکرائے اور کہا کہ بشریٰ بی بی میرا پیغام پہنچا رہی ہیں، عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ احتجاج ملتوی نہیں ہو گا، پہلے ہم نے بہت دھوکے کھا لئے، اب مطالبات کی منظوری تک احتجاج ہو گا، مجھ سے ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تو بشریٰ بی بی سے مشاورت کریں، حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو کریں لیکن احتجاج ملتوی نہیں ہونا چاہئے.

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے احتجاج میں سخت مؤقف اور کسی بھی قسم کی نرمی نہ دکھانے پر پارٹی رہنما جو ماضی میں احتجاج میں شامل نہیں ہوتے تھے ،وہ پریشان ہیں، بشریٰ بی بی نے مفاہمتی گروپ پر واضح کر دیا ہے کہ اس بار نہ تو کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ہی کسی مذاکراتی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنان سے خطاب کے دوران اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اکیلی بھی رہ گئیں، تب بھی وہ عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

تحریک انصاف کے مفاہمتی گروپ کی جانب سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ احتجاج کو ختم کیا جا سکے، تاہم بشریٰ بی بی نے ان تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا۔بشریٰ بی بی کے اس فیصلے سے پارٹی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے ہیں وہیں احتجاج میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کی عدم موجودگی پر بھی پارٹی رہنما سوالات اٹھا رہے ہیں کہ علیمہ خان کیوں شریک نہیں ہیں،احتجاجی قافلے کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ کے امتیوں‌کو خان کو اور میرا سلام،نہتی عوام رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اسلام آباد پہنچ رہی ہے، جو ابھی تک نہیں نکلے وہ اپنے اور ملک کے مستقبل کے لئے اسلام آباد پہنچیں کیونکہ یہ آپ کے ملک کے مستقبل کا سوال ہے،

بشریٰ بی بی کے اس بیان کے بعد سیاسی ماحول میں مزید شدت آنے کا امکان ہے،بشریٰ بی بی کے سخت مؤقف کے بعد حکومت کے لیے چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے تاہم حکومت عمران خان کو رہا نہیں کر سکتی کیونکہ عمران خان پر مقدمات قائم ہیں اور انہیں عدالتیں ہی رہا کر سکتی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حتمی کال کاآنے والے دنوں میں نتیجہ کیا نکلے گا؟

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی

پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد

پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ

سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک

گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب

پٹھان غیرتمند،ساتھ نہیں چھوڑتے،میرے "میاں” کو لانا ہے،بشریٰ کا کینیٹینر پر خطاب

Shares: