میں خود وکیل ہوں ،یہ کام کر کے رہوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثٍمان بزدار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کےوفد کی ملاقات ہوئی ہے ،راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی.
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں خودوکیل ہوں اوروکلاکے مسائل بخوبی جانتا ہوں،پنجاب کی بار ایسوسی ایشنزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے،وکلابرادری نے آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا
”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلابرادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں