میرے بولنے سے پہلے مہنگائی پر خاموشی تھی اب سب جماعتیں مہنگائی کو منشور میں جگہ دے رہی ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے آزاد امیدوار دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا رہا، نہ بکا نہ ہی کبھی جھکا۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ 2019ء میں مشکل حالات میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا رہا اور مقدمات بھی بھگتے۔ کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے والے کا ساتھ دوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے پاس کوئی دلیل نہیں، اس لیے وہ گھناؤنے الزامات لگاتے ہیں، تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی میں نہیں جارہا، کبھی نہ بکا ہوں اور نہ ہی جھکا ہوں۔دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال نارووال میں یونیورسٹیاں اور کالج سٹی بنانے کا بہت پرچار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شکر گڑھ کی شرح خواندگی 97 فیصد، ظفر وال کی 84 فیصد اور نارووال کی 77 فیصد ہے، یہ فرق ہے۔آزاد امیدوار نے کہا کہ احسن اقبال 15 سال سے قابض ہیں، پوچھتا ہوں اس کے باوجود نارووال کی شرح خواندگی 77 فیصد کیوں ہے؟

میرے بولنے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو مہنگائی کے حوالے سے شعور ملا،دانیال عزیز
Shares:







