معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے، وزیراعظم

0
105
Shehbaz Sharif

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف معاملات پر بات ہوئی ۔ وزیر اعظم نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل حل اور تحفظات فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کر دی. وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وفاقی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے ہدایت بھی کر دی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
وزیرِ اعظم کی حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل اور انکے تحفظات کو دور کرنے کی فوری ہدایت جاری کر دی، پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے، وزیراعظم نے متعلقہ وفاقی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کی ہدایت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے کا عزم کیا .

Leave a reply