معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن موجودہ دور کی ضرورت بن چکی ہے،وزیرخزانہ

wazeer

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں اور یہی حکومت کے پالیسی ایجنڈے کا بنیادی ستون ہیں۔

وزیر خزانہ نے آج معاشی ترقی کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہونے والے "ای ایس جی سسٹین پورٹل” کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ پورٹل کمپنیوں کے لیے ایک "ون ونڈو سلوشن” فراہم کرے گا، جو کہ دستاویزات کی ڈیجیٹل فائلنگ اور سرمایہ کاروں کو آسانی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس پورٹل کے ذریعے نہ صرف کاروباری عمل کو مزید سہل بنایا جائے گا بلکہ اس سے معیشت کے مختلف شعبوں میں شفافیت اور کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن موجودہ دور کی ضرورت بن چکی ہے، اور یہ عمل نہ صرف کاروباری سہولتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ محصولات کی وصولی میں بھی شفافیت لائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن سے معیشت کی نگرانی اور انتظامی عمل میں بہتری آئے گی، جس سے ملک کی مالی حیثیت مضبوط ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا یہ ماننا ہے کہ نجی شعبے کی شراکت داری سے ہی معیشت کی رفتار میں تیزی آ سکتی ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ سکیں اور کاروباری ماحول مزید سازگار ہو۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ معیشت کو استحکام ملے اور ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان اصلاحات کی بدولت نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی پوزیشن بھی مستحکم ہو گی۔

اس موقع پر ای ایس جی سسٹین پورٹل کے تکنیکی ماہرین اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے پورٹل کی افادیت اور اس کے ذریعے معیشت میں بہتری لانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

خیبر پختونخوا حکومت، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو دوسرے کیس میں نوٹس جاری

عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

Comments are closed.