وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز میں پاکستان کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں.دعا ہے کہ پاکستان کی عوام کے لیے نیا سال خوشیوں کا سال ثابت ہو.
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان جیسا پروگرام پاکستان کی معیشت کو مزید استحکام دے گا.اُڑان پاکستان پروگرام کیلئے عطاءاللہ تارڑسمیت تمام متعلقہ افراد کا شکرگزارہوں.پاکستان کی معاشی ترقی مقصود ہے تو معیشت کے لیے ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہو گا.ہمیں معیشت میں استحکام لانا ہے اور اپنی تمام ترجیحات کو اس طرف لگانا ہے.دسمبر کے ماہ میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں.72ارب روپے کی محصولات بہترین کارکردگی کی علامت ہیں.چیئرمین ایف بی آرراشدلنگڑیال بہت محنت سے کام کر رہےہیں.کاروباری حضرات کو 89 فیصد ریلیف ملا.چینی کی سمگلنگ صفر پر آگئی ہے. رواں مالی سال ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئی.یہی کارکردگی رہی تو ترسیلات 35ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیں گی. ای گورننس پر تمام وزارتیں اقدامات کر رہی ہیں.نوماہ کے دوران تمام وزراء اور ان کی وزارتوں نے شفافیت اور محنت کو مقدم رکھا.دیگر وزارتیں بھی اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی اور تقاضوں سے ہم آہنگ کریں.
محنت ،محنت اور محنت سے ہی اہداف حاصل ہوں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ دھرنوں کی سیاست کرنےوالوں نے معیشت کو تباہ کیا. نو ماہ میں اقتصادی بہتری کی گواہی عام آدمی بھی دے رہا ہے. سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں. سمگلنگ کے تدارک میں آرمی چیف کا اہم کردارہے.پاک فوج کے جوانوں نے قربانیاں دے کرہمارےکل کو محفوظ کیا.شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا.دہشتگردوں کو واپس لانے والوں نے ملک کے امن و استحکام کو داؤ پر لگایا.افغان عبوری حکومت نے سینکڑوں مجرموں کو حکومت سنبھالتے ہی جیلوں سے رہا کردیا. پر عزم ہیں کہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا.گوادرکو ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بنائیں گے.محنت ،محنت اور محنت سے ہی اہداف حاصل ہوں گے،
مسلسل ناکامیاں،گوتم گمبھیر کا شدید غصہ،بھارتی ٹیم کےڈریسنگ روم کا ماحول تلخ
پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب