آزاد کشمیر کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان، میجر رب نواز گیلانی بلوچستان میں شہید ہو گئے

مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے آفیسر، میجر رب نواز گیلانی، بلوچستان میں "فتنہ الہند” کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔شہید کی نمازِ جنازہ مظفرآباد میں ادا کی گئی، جس میں جی او سی مری میجر جنرل محمد عرفان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہید کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور پاک فوج کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی ریت چڑھائی گئی۔والد شہید میجر رب نواز گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو بچپن سے فوج میں جانے کا شوق تھا اور ایک مشن تھا جو آج شہادت کی صورت مکمل ہوا –

شہریوں نے شہید میجر رب نواز گیلانی کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی کو وطن سے سچی محبت کی عظیم مثال قرار دیا

Shares: