اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت ہدایات نے طیارے کو بند رن وے پر اترنے سے روک دیا۔اطلاعات کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز لینڈنگ اپروچ کے دوران غلطی سے رن وے 28 رائٹ کے بجائے مرمت کے باعث بند رن وے 28 لیفٹ کی طرف بڑھ رہی تھی، جس کے بند ہونے کا باضابطہ نوٹم بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو وارننگ دی، تاہم پائلٹ آخری لمحے تک یہی سمجھتا رہا کہ وہ درست رن وے پر ہے۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر لینڈنگ منسوخ کروا کر طیارے کو دوبارہ گو اراؤنڈ کی ہدایت کی، جس کے بعد دوسری کوشش میں جہاز نے محفوظ طریقے سے رن وے 28 رائٹ پر لینڈ کیا۔ اس وقت بند رن وے پر گاڑیاں اور متعدد افراد موجود تھے، جس سے سنگین حادثے کا خدشہ تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سیکڑوں مسافر سوار تھے۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں
کراچی میں ای چالان کا ایک ماہ مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان
افغان طالبان پر بھروسہ حماقت، اب خیر کی امید نہیں: خواجہ آصف
امریکا اور روس کی خفیہ بات چیت، یوکرین منصوبے پر عالمی تشویش برقرار
بھارتی بیان کی مذمت، ایم کیو ایم کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع








