سپریم کورٹ نے چیف جسٹس، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز کے سیکیورٹی پروٹوکولز میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو فراہم کی جانے والی سرکاری گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے کم کرکے دو کر دی گئی ہے، جبکہ اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو معمول کی پولیسنگ ڈیوٹی پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ حاضر سروس ججز کی سیکیورٹی کو قواعد و ضوابط کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ریٹائرڈ ججز کے حوالے سے وضاحت کی گئی کہ انہیں صدارتی حکم نامے اور قوانین کے تحت تاحیات سیکیورٹی حاصل ہے، بالخصوص ان ججز کو جنہوں نے حساس ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں یا جنہیں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ وزارت داخلہ اور تمام صوبائی ادارے نئے سیکیورٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں کئی چیلنجز درپیش ہیں، اور اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی وسائل کا بہتر اور شفاف استعمال ہے تاکہ اضافی نفری کو عوامی خدمت اور امن و امان قائم رکھنے میں بروئے کار لایا جا سکے۔

کے ایم سی نے کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے ٹیکس میں اضافہ کر دیا

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت سکیورٹی ہدایات

Shares: