امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں "بڑی پیشرفت” ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے لکھا: "روس کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوگئی ہے، رابطے میں ریہیے گا!” تاہم انہوں نے اس پیشرفت کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یہ اعلان صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان الاسکا میں ہونے والی تین گھنٹے طویل بند کمرہ ملاقات کے دو روز بعد سامنے آیا ہے۔ ملاقات کے بعد صدر پوٹن نے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان "ایک مفاہمت” طے پا گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنماؤں کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے ہے، جس میں روس-یوکرین جنگ اور امن اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ یہ ملاقات الاسکا سربراہی اجلاس کے تین روز بعد ہو رہی ہے، جس سے عالمی سطح پر امید پیدا ہوئی ہے کہ دو سال سے جاری روس-یوکرین تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

بھارت بدمعاش ریاست، عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے،حنا ربانی کھر

غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاج، 38 مظاہرین گرفتار

اسحاق ڈار اور ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

Shares: