فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بعد دنیا کے اس تاریخی عجائب گھر کو ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔
فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب میوزیم عوام کے لیے کھل چکا تھا۔ چور میوزیم کی عمارت میں داخل ہو کر فرانسیسی شاہی تاج اور دیگر تاریخی زیورات لے اڑے۔وزیرِ داخلہ لوراں نیونیز (Laurent Nuñez) نے بتایا کہ چوروں نے صرف سات منٹ کے اندر کارروائی مکمل کی اور قیمتی نوادرات چرا کر فرار ہو گئے۔ حکام نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چوری شدہ اشیاء کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔وزارت کے مطابق ان نوادرات کی مالی حیثیت اپنی جگہ، لیکن ان کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت ناقابلِ بیان ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی سیاح، عملے کے رکن یا پولیس اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
وزیرِ ثقافت راشیدہ داتی نے کہا کہ چوری کا عمل “حیران کن حد تک تیز” تھا، تاہم چوری شدہ زیورات میں سے ایک قیمتی زیور میوزیم کے قریب سے برآمد کر لیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے واقعے کے فوراً بعد میوزیم کے داخلی دروازے اور اردگرد کی سڑکیں بند کر دیں، جبکہ درجنوں سیاح باہر حیرت اور تشویش کے عالم میں کھڑے رہے۔
تاریخی طور پر لوور میوزیم میں چوری کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں — 1911ء میں مشہور پینٹنگ “مونا لیزا” کو چرا لیا گیا تھا، جو دو سال بعد فلورنس سے بازیاب ہوئی، جبکہ 1983ء میں نشاۃ ثانیہ کے دور کی دو زرہ بند پوشاکیں چرائی گئی تھیں، جو تقریباً چالیس سال بعد برآمد ہوئیں.
پنجگور میں فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق
حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد گرفتار
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں500 روپے فی کلو تک جا پہنچی