پاک فوج کے سپوت اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 49 واں یوم شہادت

0
166

دسمبر 1971 کی جنگ میں بھی بھارت نے مغربی محاذ پر بری طرح منہ کی کھائی۔ 3 دسمبر کو جب بھارت نے مغربی پاکستان پر حملہ کیا تو میجر شبیر شریف شہید کو حکم ملا کہ وہ مسلسل پیش قدمی کریں اور متعلقہ محاذ پر دشمن کو واپس اس کی سرحدوں میں دھکیل دیں۔،اس جنگ میں میجر شبیر شریف شہید نے بیری والا اور گورمکھڑا کے محاذ پر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنے فوجی دستوں کی ایسے کمان سنبھالی کہ ان کی بہادری کی داستانیں آج بھی پاک فوج میں زبان زدِ عام ہیں۔چھ دسمبر کو دشمن کے خلاف سینہ سپر میجر شبیر شریف دشمن کی جانب سے پھینکے گئے ایک گولے کی زد میں آئے اور اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔انتقال سے پہلے شدید زخمی حالت میں انہوں نےساتھیوں کو پیغام دیا کہ دشمن کی شکست قریب ہے، ڈٹےرہو

میجر شبیر شریف کے یوم شہادت کے موقع پر میں ملک بھر میں تقریبات منقعد کی جائیں گی، شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔میجر شبیرشریف شہید کے 49واں یوم شہادت پر پاک فوج کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے میجرشبیرشریف شہید کی بہادری اور شہادت کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا کہ میجرشبیرشریف شہید نے فوجی اکیڈمی میں اعزازی شمشیر حاصل کی اور 1965 کی جنگ میں ستارہ جرات حاصل کیا۔ی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید نے71 کی جنگ میں بہادری کے ساتھ جان کی عظیم قربانی دی اور نشان حیدر کے حقدار ٹھہرے ہیں۔

Leave a reply