الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کیے گئے ہیں جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابقسعید احمد خان ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد،عبدالصمد خان ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آئی خان،مظہر حسین ریجنل الیکشن کمشنر ژوب تعینات ہوئے ہیں۔اسی طرح محمد قیوم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ صاحب، محمد جمیل منڈی بہاؤالدین، محمد خلیل گوجرانوالہ، وسیم کاشف خان لودھی نارووال، حامد نواز کوہاٹ، عمر خان ہنگو، اور آصف خان خٹک بنوں میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، اصغر خان بٹ گرام، شاہد علی مہمند، واجد علی خیبر، عبدالرؤف خان ٹانک، امین بشیر علی لاڑکانہ، عطاء اللہ بروہی سکھر، عبدالحلیم چاغی، طفیل احمد پنجگور، شوکت علی آواران، احسان اللہ شاہ مستونگ، مٹھا خان کوہلو، صفی اللہ ڈیرہ بگٹی، اشفاق حسن خانیوال، اور محمد رضوان بہاولپور میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ عبدالصمد خان کو ریجنل الیکشن کمشنر بنوں کا اضافی چارج، اشفاق احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لیہ کا اضافی چارج، جبکہ عمر خان کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرم کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

92 سالہ مولانا محمد شیرانی کی اسلام آباد میں دوسری شادی کی تقریب

پاک افغان کشیدگی: طورخم اور چمن بارڈر 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف دھمکی آمیز مواد ، ٹی ایل پی رہنما گلگت سے گرفتار

Shares: