اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید جلال الدین حسین المعروف حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری رح کے 660 واں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع ہوگئی ۔
عرس کے موقع پر دربار کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے اور چراغاں بھی کیا جارہا ہے ۔
عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد شریک ہے ۔دربار حضرت سید مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری رح کے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کے ہمراہ دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا ,چادر چڑھائی اور تمام امت مسلمہ اور فلسطین کے لیے دعا کرائی ۔
دربار پر ملک بھر سے ثناء خوان اور قوال حضرات نے اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں