سرگودھا:پاکستان مسلم لیگ(ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے -شاہ کمیرقریشی

سرگودھا،با غی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ)سنیئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)تحصیل سلانوالی مخدوم شاہ کمیرقریشی نے چک نمبر 157شمالی میں رانا محمد وسیم کے ڈیرے پر آمدپر رانا محمد سیلم،رانا محمد ندیم،رانا نعیم اور ملک قیصر نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پرمخدو م شاہ کمیر قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کودرپیش موجودہ مسائل سے صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جسکا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔

اُنہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں آتے ہی تحصیل سلانوالی کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔اس موقع پر رانا محمد وسیم کا کہناتھا کہ مخدوم شاہ کمیر قریشی نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا اورعوام کے دیرینہ مطالبات جن میں سولنگ کے علاوہ دیگرتمام مطالبات پورے کئے۔

رانامحمد وسیم نے اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مخدوم شاہ کمیر قریشی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پرمکمل اعتمادہے۔

Comments are closed.