اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) حلقہ پی پی 250 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
روانگی سے قبل انہوں نے اپنے بھائی مرحوم مخدوم سید علی حسن گیلانی شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے حلقے کے عوام، عزیز و اقارب اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مخدوم سید عامر علی شاہ نے روانگی کے موقع پر کہا کہ وہ مقدس مقامات پر حاضری کے دوران ملک، عوام اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔
ان کی روانگی پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔








