ملتان سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی وفات پاگئے
مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی صدر انجمن اسلامیہ اور سابق وزیراعظم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کے کزن تھے،مخدوم سید تنویر الحسن اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے،تاہم آج انکی موت ہو گئی ہے
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی تھے،چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک باکردار، بااصول اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے،سید تنویر الحسن گیلانی کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انجمن اسلامیہ ملتان میں ان کا کردار نمایاں رہا،ان کی رحلت میرے لیے ذاتی صدمہ ہے، وہ میرے باوفا اور مخلص ساتھی تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے وصال پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ سید تنویر الحسن نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں،