پشاور: خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے عدالت سے رجوع کر لیا-

باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی جانب سے رٹ دائر کی گئی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے،مخصوص نشستو ں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں،حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ بھی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کرچکی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی، کیپٹن (ر) صفدر

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خواتین کیلئے 20 مخصوص اور3 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو دینے سے انکارکیا تھا، 7 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم میں 13 مارچ تک توسیع کردی تھی، 14 مارچ کو ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

خاتون بازیابی کیس:لاہور ہائیکورٹ کی پولیس کو مہلت

Shares: