حب میں ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق ہوگئے،33زخمی ہوگئے ،زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء مکلی سے کراچی پہنچ گئے ہیں، ایدھی سرد خانے کے سعد ایدھی نے کہا کہ میتوں کو غسل اور کفن کے بعد مکلی شفٹ کیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ شدید زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو حب سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی
ٹرک حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق مکلی ضلع ٹھٹھہ کی سالار جوکھیو برادری سے تھا،تمام افراد قاسم گوٹھ کے مکین تھے جو ہر سال زیارت پر شاہ نورانی دربار جاتے تھے۔
لواحقین نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری یا کسی سے ریس لگانے کے باعث نہیں گرا بلکہ ایک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گیا۔