خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی جبکہ 8 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
درگئی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہ خان کے مطابق، یہ بڑا آپریشن مہردے کے علاقے میں کیا گیا، جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوئے، جبکہ دو کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ زخمی دہشت گردوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
اے سی درگئی کے مطابق، یہ دہشت گرد گروہ علاقے میں دہشت گرد حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا، جن کے خلاف خفیہ اطلاع پر یہ کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ایران کی صرف ایک جوہری تنصیب کو نقصان کی خبروں پر ٹرمپ کا ردعمل
خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: حکومت و اپوزیشن کا مشترکہ الیکشن کا فیصلہ
لاس اینجلس میں کلب کے باہر گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 30 افراد زخمی








