مزید دیکھیں

مقبول

سیف علی خان اور کرینہ کپو ر میں طلاق کی پیشگوئی

بالی وڈ کی مشہور جوڑی، سیف علی خان...

لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے...

سینئر کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی...

مالاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پر ہراسانی کے الزامات ثابت،ملازمت سے برخاست

مالاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پر ہراسانی کے الزامات ثابت ہوگئے، اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر سینڈیکیٹ نے ملازمت سے برخاست کردیا۔

باغی ٹی وی: مالاکنڈ یونیورسٹی نے پروفیسرعبدالحسیب کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے، لیکچرار پر جنسی ہراسمنٹ کا الزام تھا، فیصلہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا لوئر دیر میں قائم مالاکنڈ یونیورسٹی نے لیکچرار عبدالحسیب پر 4 فروری کو مالاکنٍڈ یونیورسٹی میں اردو ڈپار ٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغواء اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 5فروری کو یونیورسٹی نے ملزم کو معطل کر کے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا جس کے بعد ملزم کی برطرفی کا فیصلہ آج سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا، فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اپنی موت کی پیشگوئی کرنیوالے نجومی کو محبوبہ نے زہر دے دیا

واضح رہے کہ گرفتار پروفیسر کو 18 فروری کو عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں طالبات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں،یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکینڈل کو دبانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی-

خدمت کا رمضان،ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان سجیں گے. مرکزی مسلم لیگ