خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
مالاکنڈ میں لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے لیویز حوالدار سمیت 2 اہلکار وں کی موت ہو گئی ہے، واقعہ مالاکنڈ کے علاقے موسیٰ مینہ درگئی میں چیک پوسٹ پر پیش آیا، لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے اس کا ساتھی حوالدار سمیت 2 اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے،فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کی فوری ہدایت جاری کی ہے،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے