افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا
ایئرفورس کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا۔
ملاوی: افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ دوران پرواز لاپتا ہوگیا۔
باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں، نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ اڑان کےکچھ دیربعد ریڈار سے غائب ہوا، ایئرفورس کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا۔
ملاوی کے صدر نے طیارے کو ڈھونڈنے کے احکامات جاری کردیے ہیں،واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔