مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،بونیر ،باجوڑ،شانگلہ،مینگورہ،سوات، گلگت میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکا خشک راشن ،پکی پکائی خوراک کی تقسیم میں مصروف ہیں، ملبہ ہٹاؤ مہم کے تحت گھروں،دکانوں سے کیچڑ اٹھانے کا عمل بھی جاری ہے،مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے بچوں میں گفٹ پیک تقسیم کئے گئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر حارث ڈار بھی شانگلہ پہنچ گئے.
سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، شانگلہ، سوات اور باجوڑ میں مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کوبھی شانگلہ، بونیر، سوات اور باجوڑ کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں میں خشک راشن ، مچھردانیاں، برتن ، لوٹے و دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا گیا،مرکزی مسلم لیگ کی میڈیکل ٹیمیں دور دراز علاقوں میں جا کر مریضوں کا مفت علاج معالجہ کر رہی ہیں، سیلاب کے بعد علاقے میں وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں، مرکزی مسلم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر حارث ڈار بھی شانگلہ پہنچ چکے ہیں جنہوں نے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں،شانگلہ میں بھی خشک راشن، پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا رہی ہے،ملک بھر سے مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ دار راشن سمیت ادویات بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ کر رہے ہیں، فیصل آباد، حیدرآباد،کراچی، پشاور،چارسدہ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،بہاولپور و دیگر علاقوں سے امدادی سامان کی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم ہو چکی ہیں جبکہ دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.
سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں اور طلباء میں مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی طرف سے گفٹ باکس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان انس محصی و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے طلباء و طالبات کی طرف سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ بچوں کے لیے گفٹ باکس لے کر آئے ہیں، ہمارا مقصد ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا اور ان میں خوشیاں بکھیرنا ہے۔انس محصی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مسلم سٹوڈنٹس لیگ فوری طور پر متاثرہ علاقوں اور بالخصوص باجوڑ کے بچوں کے لیے کیمپ اسکولز کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو اور جب پراپر اسکولز کھلیں تو یہ تعلیمی اور ذہنی طور پر تیار ہوں