مردوخواتین سینٹری ورکرز کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔
#وہاڑی
ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردوخواتین سینٹری ورکرز کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مردوخواتین سینٹری ورکرز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹری ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ صبح سے لے کر شام تک کام کرتے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتاہے۔ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں مہنگائی کے اس دور میں گھروں کا سسٹم کیسے چلائیں۔ نہ تو ڈیوٹی کے اوقات بنائے گئے ہیں اور نہ ہی کسی ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی ملتی ہے۔ اگر تھوڑے سے لیٹ ہوجائیں تو کٹوتیاں کرتے ہیں اور نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تنخواہیں مانگنے پر نارواسلوک کیاجارہاہے ۔مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے
طیب اشرف نمائندہ باغی ٹی وی لڈن تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی*