محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوارہے ،31 دسمبر تک استعفے قیادت کے پاس جمع ہور ہے ہیں،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 159استعفے مجھے موصول ہوچکے ہیں،قومی اسمبلی سے مجھے 95فیصد استعفے مل چکے ہیں ،حکومتی اجلاس میں بات ہوتی ہے فلاں لیڈرپی ڈی ایم جلسے میں نہیں آیا ،دراڑ پڑ گئی مرتضیٰ جاویدحیران ہیں ان کےاستعفے حکومت کے پاس کیسے پہنچے،پنجاب اسمبلی سے 159استعفے مجھے موصول ہوچکے ہیں،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم کریگی، مذاکرات کی پیشکش این آراومانگنے کے مترادف ہے،شہبازشریف اپنےبھائی کےساتھ وفادارہیں،شہبازشریف پارٹی اوربھائی سے وفادارنہ ہوتے توآج وزیراعظم ہوتے،شہبازشریف نے تمام پیشکشوں کو ٹھکرایا اسی لئے وہ جیل میں ہیں
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، پاکستان کیلیےکچھ چیزیں ایسی ہیں جن کیلیےہم سب پارٹیاں اکھٹی ہیں،جعلی حکومت پی ڈی ایم سے این آراو مانگ رہی ہے،مولانا فضل الرحمان دیگر پارٹیاں کلیئر ہیں، حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے ،محمد علی درانی سے پہلے حکومتی وزرا کے پیغام ملتے رہے ہیں:یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ،خراب پرفارمنس ہے یہ جتنی کوشش کرلیں ناکام ہوں گے ،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا،جب ان کو جواب نہیں ملا تو دیگر لوگوں کو بھیجا جارہا ہے،پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا یہ اٹل فیصلہ ہے کہ اس جعلی حکومت سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔پاکستان کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے،شہبازشریف اپنے بھائی اور پارٹی کے ساتھ وفادار ہیں ،حکومتی اجلاس میں بات ہوتی ہے فلاں لیڈرپی ڈی ایم جلسے میں نہیں آیا ،دراڑ پڑ گئی ،اس حکومت کی پرفارمنس خراب ہے، ان کو پتہ ہے اگلا الیکشن یہ ووٹ سے جیت نہیں سکتے، 31دسمبر تک استعفے قیادت کے پاس جمع ہور ہے ہیں،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی کوتوڑنے کی کوشش پر بیک فائرہوا،غیرمحسوس کردار نظرآ رہے ہیں ،جواب پیچھے ہٹ گئے ہیں ،ضمنی الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے فیصلے پر عمل کیاجائے گا،جنوری کے اوائل میں ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلہ ہو جائے گا،ایک دو سیٹ قربان کردیں گے پارٹی میں رائے ہے ضمنی الیکشن نہ لڑیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے بجائے پی ڈی ایم پر زیادہ توجہ دے رہی ہے،جب استعفوں کافیصلہ ہوگا توپارٹی خود سپیکر کوجمع کرائے گی ،قومی اسمبلی سے بھی 95 فیصد استعفے مل چکے ہیں