حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے متاثرین کی مالی امداد منظور

حیدرآباد سلنڈر بلاسٹ حادثے میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
0
53
khi blast

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کےر کن سید وسیم حسین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے حیدرآباد میں سانحہ پریٹ آباد کے متاثرین کی مالی مدد کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے سلنڈر دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد متحدہ رکن اسمبلی سید وسیم اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے سید وسیم نے وزیر اعظم کو خط میں اس جانب توجہ دلائی تھی، جس کے بعد وزیراعظم نے خود سانحہ حیدر آباد متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کا عندیہ دیا تھا حیدرآباد سلنڈر بلاسٹ حادثے میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کئی زخمی افراد کراچی و حیدرآباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

دوسر ی جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جنوری سے اب تک ڈکیتی کے دوران 84 افراد کی جان گئی، مجھے اور وزیروں کو لواحقین کے پاس جانا چاہیے تھا یہ ہماری غلطی ہے،جو بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جنوری سے اب تک ان کے لواحقین کو 10لاکھ روپے دیں گے، نگران حکومت کا یہ کام نہیں کہ منتخب حکومت کا کام روکے، وفاق نے 76 ارب روپے رکھے ہیں، کے فور کے لیے 25 سے 30 ارب روپے رکھے ہیں، 40 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس کیلئے ہم نے 3 ارب روپے رکھے ہیں۔

2 ماہ میں پنجاب بھر سے خواتین کی 31 ہزار سے زائد شکایات موصول

Leave a reply