بہتر تھا پرویزالہیٰ کو ہی اعزازی جج لگا دیتے،ملک احمد خان
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ اور ملک احمد خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے
معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری سوچ یہ ہے کہ اس اہم معاملے پہ 7 سینئر ترین ججز کا بینچ بنایا جائے.یہ سینئر ترین ججز کا اختیار ہے کہ وہ ایسے آئینی اور قانونی پیچیدگیوں والے معاملات پہ سماعت اور فیصلہ کریں.جب اسی بل کے اندر چیف جسٹس کے اختیارات کو محدود کیا گیا ہے تو کیا چیف جسٹس کا اس کیس کو سننا مفادات کا تصادم نہیں ہے؟ یہ واحد کیس ہے جس میں ایک ایسا قانون جو ابھی نافذ العمل نہیں ہوا تھا جو قانون کی شکل اختیار کرنے سے پہلے کے لوازمات ہیں وہ پورے نہیں ہوئے تھے اور قانون کی شکل اختیار کرنے سے پہلے ہی اس کے اطلاق کو روک دیا گیا یہ سب پارلیمان کے اختیارات پہ سوالیہ نشان ہے.
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 3 اور 4 تقاضا کرتے ہیں کہ انکی پابندی کی جائے.ایک آرٹیکل میں یہ ہے کہ آپ اپنے کسی دوست اور عزیز کا مقدمہ نہیں سُنیں گے جسٹس گھرال کی چوہدری پرویز الہی سے قربت داری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے.پرویزالٰہی کی ضمانت کی درخواست جسٹس اسجد گھرال کی عدالت میں لگانے سے بہتر تھا پرویزالہیٰ کو ہی اعزازی جج لگا دیتے، یا گھر جاکر سماعت کرکے ضمانت دے دیتے،عدالتوں کے اندر سے وہ مقدمات جن میں سے عمران خان اور انکی پارٹی کو ریلیف مل رہا ہے وہ دہشگردی کر ے معاف , وہ عدالتوں پہ حملہ کرے معاف , وہ پیٹرول بموں کے ساتھ پولیس وینز پہ حملہ کرے معاف, وہ عدت میں نکاح کرے معاف
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟