ملک امجد نون کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے پرمقدمہ درج

0
26
Crime

سابق چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد نون کے خلاف کرپشن میں ملوث ہونے پرمقدمہ درج
سابق چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد نون کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملک امجد نون نے ایل ڈبلیو ایم سی میں اپنے کار خاص اظہر حیات کو جعلی تعلیمی ڈگری اور جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منیجر پروکیورمنٹ تعینات کیا اور دونوں نے مل کر مالی مفادات کیلئے کوڑا کرکٹ اور صفائی کے سامان کی خریداری میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

ملک امجد نون نے بطور چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایمرجنسی کی شق کا غلط استعمال کیا اور صفائی کے آلات اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کے ٹھیکہ کی مد میں قومی خزانے کو 63 کروڑ 10 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ امجد نون نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

دوسری جانب مونس الہیٰ کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں،اسپین میں جائیدادیں بنانے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ اسپین حکام کی جانب سے تفصیلات فراہم کرنے کے بعد نیب لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ مونس الہیٰ نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی۔

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

Leave a reply