حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں،ثروت اعجاز قادری

0
82

سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں۔ملک کے حالات بس سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

مرکز اہلسنت پاکستان سنی تحریک سے جاری بیان میں محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں فصلیں بارش اور سیلاب سے تباہ ہو گئی ہیں۔قوم حکمرانوں کی طرف پر امید نظروں سے دیکھ رہی ہے کے آئی ایم ایف سے ملنے والا فنڈ قوم کے فلاؤ بہبود پر ہی خرچ ہوگا۔ملک کی معیشت حکمرانوں کی باتوں اور تقریروں سے نہیں چل سکتی عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔معاشی حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ سرمایہ دار طبقہ ہو یا ملازمت پیشہ ہر کسی کے سر پر خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ آئی ایم سے ملنے والے فنڈ سے حکومت عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے جب ملک میں چھوٹی چھوٹی انڈسٹریاں لگیں گی تو عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور افراط زر کی کمی بھی پوری ہوگی۔

معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی، محمد حسین محنتی

انکا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے تاکہ ملک کے حالات میں بہتری آئے۔ملک دشمن عناصر قوم کو افواؤں کے ذریعے پریشان کیے ہوئے ہیں آج یہ حکومت جائے گی تو کل وہ حکومت آئے گی۔ملک کے اندرونی حالات کو بہتر کرنے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔پاکستان کو اس وقت بیرونی طاقتوں سے کم ملک کے اندر سازشیں کرنے والوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے مفادات کو بالائے طاقت رکھ کر ملک اور قوم کے مفادات کے لیے کام کرنا ہوگا۔#

Leave a reply