منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے معاملے میں کراچی احتساب عدالت نے ملک ریاض کے مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کی تحریری اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کی درخواست نیب نے 27 مارچ کو دائر کی تھی،نیب کورٹ کراچی نے منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے کیس میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا تحریری حکم دے دیا،رپورٹ کے مطابق مال آف اسلام آباد سیکٹر ایف سیون-1 بلیو ایریا کے پلاٹ 65 این پر واقع ہے، مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کی درخواست نیب نے 27 مارچ کو دائر کی تھی،نیب کے مطابق ملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ کی سیکشن 8 کے تحت ریفرنس زیر سماعت ہے، دوران تفتیش منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ہیں، مال آف اسلام آباد کا پلاٹ 2014ء ایاز خان اور وقار رفعت نے خریدا تھا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 385 ملین کا مال آف اسلام آباد ملک ریاض کی فرنٹ کمپنیوں کا ہے، عدالت ملک ریاض اور ان کے بیٹوں سمیت 9 ملزموں کی گرفتاری کا حکم کئی بار جاری کرچکی ہے۔








