مزید دیکھیں

مقبول

ملک ریاض کو بڑا صدمہ، ہمشیرہ وفات پا گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو بڑا صدمہ، ملک ریاض کی ہمشیرہ وفات پا گئیں

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی بڑی ہمشیرہ اورعامر اسحاق ملک کی والدہ وفات پا گئی ہیں،چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی ہمشیرہ کچھ عرصہ سےعلیل تھیں اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی ہے ، نماز جنازہ میں ملک ریاض، عامر اسحاق،رضا بابر،خالد علی، ناصر ملک سمیت اہلخانہ کے دیگر افراد اور لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحومہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی

نماز جنازہ میں شریک افراد نے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض سے ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو سکون عطا فرمائے اس موقع پر ملک ریاض نے نماز جنازہ میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا، ملک ریاض کا کہنا تھا کہ میری بڑی ہمشیرہ نے ہمیشہ مجھے پیار دیا، انکی موت نے ہمارے پورے خاندان کو غمزدہ کر دیا اللہ تعالیٰ انکی اگلی منزل آسان کرے

ملک ریاض نے اپنی ہمشیرہ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan