مزید دیکھیں

مقبول

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی...

میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

لاہور کے میو اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

بھارتی شہر فیروز آباد میں اسلحہ فیکٹری میں کام...

جعلی چیک دینے پر ملک ریاض کے بیٹے پرمقدمہ درج

کراچی :جعلی چیک دینے پر ملک ریاض کے بیٹے پرمقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق کراچی کی ایک عدالت کے حکم پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے ،اس مقدمے میں درخواست گزار نے ملک ریاض کے بیٹے کی کرتوں کے بہت زیادہ پول کھول کرسب کو حیران کردیا

درخواست گزار سرفراز ولد عبدالقادر شیخ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض اورفنانس مینجر نے دھوکہ دہی سے جعلی چیک دے کرمیری رقم واپس کرنے کی بجائے الٹآ مجھے جعلی چیک دے کر پھنسانے کی کوشش کی گئی

 

احمد علی ریاض کے خلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں‌سائل نے بحریہ ٹاون میں پلاٹ لینے کے لیے 95 لاکھ سے زائد کی رقم میں پلاٹ کا سودا ہوا تھا جس کی مد میں 47 لاکھ بارہ ہزار پانچ سو رقم ادا کرچکا تھا ، بعد ازاں میرے ساتھ یہ معاہدہ منسوخ کردیا گیا اورپھرمیری رقم کی واپسی کے لیے مجھے 6 چیک دیئے گئے جو کہ جعلی نکلے ،

اس درخواست میں کہا گیا کہ جب رابطہ کیا گیا تو پھر مجھے 24 چیک دیئے گئے جن میں سے 12 بونس ہوگئے جبکہ باقی 12 چیک جعلی ہیں جو کہ بونس نہیں ہوسکے ، اب مجھے میری رقم دینے کی بجائے مجھے دھمکاتے ہیں