مالی مسائل درپیش،ترجمان سندھ حکومت کی وفاق پر تنقید اور مدد بھی مانگ لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے کوئی کام نہیں ہورہا،توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے تھر کول منصوبہ شروع کیاگیا

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے پرعزم ہے،ٹھٹہ میں 50 ایکڑ پر پام کی پودوں کی کاشت ہوئی جو اب درخت ہیں،تھرکول منصوبہ تیزی کےساتھ آگے بڑھ رہاہے،تھر کول منصوبہ گیم چینجز ثابت ہوگی سندھ حکومت نے صوبے میں ہر کام عوام کی فلاح کے لیے کیا ،ٹھٹہ میں ترقیاتی منصوبوں سے مقامی افراد کو روز گار ملے گا،تھر کول منصوبہ گیم چینجز ثابت ہوا پاکستان سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالر پام آئل کی امپورٹ کیلئے خرچ کرتا ہے،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو مالی مشکلات کاسامنا ہے،حکمران جماعت کہتی ہے ہم 2سال میں تبدیلی لے آئے ہیں،ادویات اسکینڈل پروزیراعظم کو وفاقی وزیر کوہٹانا پڑا ، ادویات اسکینڈل پر وفاقی وزیر کوہٹانے کے باوجود بھی قیمتیں کم نہ ہوئیں ،ہینڈسم وزیراعظم دن میں 25گھنٹے کام کرتے ہیں،قول و فعل میں تضاد سمجھنا ہو تو تحریک انصاف کی دو سال کی حکومت دیکھ لے ،کابینہ ارکان کےبزنس انٹرسٹ میں وہ فیصلے کیے جاتے ہیں جس سے عوام کا استحصال ہوتا ہے،وزیراعظم کوپتانہیں چلتا اور ان کی حکومت میں فیصلے ہوجاتے ہیں،وفاقی کابینہ میں ایسے حضرات ہیں جن کے اپنے بزنس انٹرسٹ ہیں،پاکستان کی تاریخ میں ایسی حکومت نہیں آئی تھی جو کیپسول میں رہتی ہو،وزیراعظم پروٹوکول استعمال نہیں کرتے لیکن ہیلی کاپٹر میں گھومتے ہیں،وفاقی حکومت کو سمجھناچاہیے کہ عوام اب وعدوں کی تکمیل چاہتے ہیں،ہماری حکومت کو مالی مسائل درپیش ہیں،ہمیں وفاق سے کوئی سپورٹ نہیں ہے

Shares: