کراچی : ملیر 15 میں فائرنگ سے ہلاک شخص ڈاکو نکلا ، ہیڈ کانسٹیبل حیدر اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر نکلا اسی دوران ملزم برطرف سپاہی اظہر خان نے ہیڈ کانسٹیبل حیدر سے رقم چھیننے کی کوشش کی، ملزم نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی ،، جوابی فائرنگ سے ڈاکو اظہر مارا گیا ، مرنے والا ڈاکو کورنگی سے دو سال پہلے کرپشن کے الزامات پر برطرف ہوا تھا ، ڈاکو کو مارنے والا ہیڈ کانسٹیبل حیدر ڈی آئی جی آفس ایسٹ میں تعنیات ہے، ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ

Shares: