ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے ملیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کے جواب میں زِم شپنگ کمپنی پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ”قتل عام اور بربریت“ کا ارتکاب کر رہا ہے، اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کو ملک میں ڈاکنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ، اسرائیل جانے والے کسی بھی جہاز کے ملائیشیا کی بندرگاہوں پر سامان لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی، یہ دونوں پابندیاں فوری طور پر موثر ہیں۔
حوثی باغیوں کے جہازوں پر حملے، امریکا کا دس ملکی اتحاد کا اعلان
دوسری جانب عالمی ادارے ریڈ کراس نے غزہ تنازع کو عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار دے دیا ہے، ریڈکراس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انتہا کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ پر نہیں دیگر نسلوں پر بھی پڑے گا اور غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بے گھر ہو چکی ہے غزہ کا 60 فیصد سے زیادہ انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اور غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ
دوسری جانب فرانس کا کہنا ہے کہ اسرائیل بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام ہے لہٰذا مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد ہوتی ہے قبل ازیں امریکہ اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں اسرائیل پر یہودی آباد کاروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر چکے ہیں۔